• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 6:43 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ گندم کی سپورٹ پرائس 4 ہزار روپے فی من سے اوپر ہوگی۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ صوبوں کی مشاورت سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی جائے گی،کاشتکاروں کے پچھلے نقصان بھی پورے کریں گے، گندم کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور درآمد کے لیے 5 لاکھ ٹن گندم منگوانے کا آرڈر کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہفتے 10 دن میں وزیر اعظم گندم سپورٹ پرائس پر میٹنگ کریں گے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پرعمل نہیں ہورہا، لگتا ہے دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ ہے، پی ٹی آئی کا رویہ ہٹ دھرمی پر مبنی ہے۔

سیاست سے متعلق رانا تنویر نے کہا کہ گورنر راج آخری آپشن ہے اور آئین میں بھی ہے، دہشت گردی نے پنجے گاڑے ہیں بنیادی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، صوبائی حکومت دہشت گردی سے نمٹے وفاقی حکومت سپورٹ دے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ احسن طریقہ یہ ہےکہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے