• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:03 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

اسلام آباد (6 اکتوبر 2026): وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک بار پھر مذاکرات کی مگر مشروط پیشکش کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد میں کشمیر چوک انڈرپاس کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی مشروط پیشکش کر دی ہے۔

وزیراعظم نے اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہتا ہوں ہوش کے ناخن لیں۔ اگر آپ لانگ مارچ ختم کریں گے تو آپ سے بات کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا لانگ مارچ کا نشانہ معیشت ہوگا۔ پاکستان کی معیشت بڑی محنت سے دوبارہ کھڑی کی ہے۔ ہم معیشت اور عوام کا نقصان نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دھرنے اور لانگ مارچ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ ایسا ہوا تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا، اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے سیاسی معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کیں لیکن اپوزیشن کا ایک ہی مقصد تھا کہ بات چیت کسی طرح کامیاب نہ ہو۔

واضح رہے کہ آج صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات ہونی ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، پی ٹی آئی احتجاج اور کے پی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان آج اہم ملاقات متوقع، بڑے فیصلوں کا امکان

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے