• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 9:01 شام
  • پاکستان

ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے 'سی بی ایس نیوز' کو خصوصی طور پر موصول ہونے والی نئی تصاویر میں پہلی بار مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی کا انکشاف ہوا ہے۔

سی بی ایس کے مطابق یہ تصاویر فوج کے اندر میڈیا پر عائد سخت پابندیوں کے باعث نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر حاضر سروس امریکی اہلکاروں کی جانب سےبھیجی گئی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ ’یہ ہمارے اڈوں کو پہنچنے والا وہ بہت بڑا نقصان ہے جس سے امریکی عوام کو بے خبر رکھا گیا ہے‘۔

سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر فورس بیس کی ایک تصویر میں ایرانی حملے کا نشانہ بننے والے بوئنگ E-3 سینٹری طیارے کو دکھایا گیا ہے جس کی دُم اس کے جلے ہوئے ڈھانچے سے کٹ کر الگ ہو چکی ہے جس پر دورانِ پرواز انٹیلی جنس جمع کرنے کے لیے انتہائی اہم ریڈار بھی نصب تھا۔

اسی بیس پر لی گئی دیگر تصاویر میں تباہ شدہ عمارتیں اور بیرکس دیکھی جا سکتی ہیں جن کا صرف ڈھانچہ باقی رہ گیا ہے۔

اسی طرح کی تصاویر کویت کے 'کیمپ بیوہرنگ' سے بھی سامنے آئی ہیں جو امریکی فوج کے زمینی دستوں، بکتر بند گاڑیوں اور کچھ طیاروں کا ایک بڑا مرکز ہے۔ یہ کیمپ کویت سٹی کے شمال مغرب میں ایک دور افتادہ صحرائی علاقے میں واقع ہے۔

رواں ہفتے امریکی محکمہ دفاع کے انسپکٹر جنرل نے ایران جنگ پر ایک تازہ رپورٹ جاری کی ہے جس میں جنگ کے دوران 3.7 ارب ڈالر مالیت کے ساز و سامان کے نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے جس میں تباہ ہونے والے تقریباً 60 طیارے بھی شامل ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پینٹاگون نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی

سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم 60 افراد ہلاک

غزہ: اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت گرنے سے 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

بھارتی تاجر کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کے امیر ترین فرد بننے والے شخص کون ہیں؟

ویڈیو: ایرانی ائیرلائن کے طیارے کا دوران پرواز ٹائر پھٹ گیا، مسافروں کی چیخ و پکار

ایران جنگ سے گولہ بارود میں کمی کا سامنا ہے، امریکی محکمہ دفاع نے کانگریس کو رپورٹ پیش کردی

لیبیا : تیل کی پیداوار متاثر ،گارڈز نے احتجاجاً خام تیل کی پائپ لائن کا وال بند کردیا

مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا

ایران امریکی مخالفت کے باوجود بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جنرل کمیٹی کا رکن منتخب

سعودی ولی عہد کی مصری صدر سے اہم ملاقات، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی پر گفتگو

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

• 23 منٹ پہلے برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

• 56 منٹ پہلے میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

• 1 گھنٹے پہلے مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

• 1 گھنٹے پہلے امریکی حکام اور حوثیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے عمان میں خفیہ ملاقات ہوئی: خبر ایجنسی

• 2 گھنٹے پہلے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ میں حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

• 2 گھنٹے پہلے پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار

پیٹرولیم ڈیلرز کا ریلیف اسکیم کے طریقے پر اعتراض، اسکیم پر پیٹرول دینے سے انکار

• 3 گھنٹے پہلے پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا

پاکستان نے پائیدار خودمختار پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ایوارڈ جیت لیا

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے