• ستمبر 16, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 16, 2026 8:21 شام
  • پاکستان

کچھ سال قبل تک کینسر کو عموماً بوڑھے افراد کا مرض خیال کیا جاتا تھا، یعنی عمر میں اضافے کے ساتھ اس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مگر حالیہ برسوں میں جوان افراد میں اس جان لیوا مرض کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے۔

مگر اب تک واضح نہیں کہ آخر جوان افراد (50 سال سے کم عمر) میں کینسر کی مختلف اقسام تیزی سے کیوں پھیل رہی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ آخر وہ کیا وجوہات ہیں کہ جن کے باعث جوان افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

گھٹنوں کی تکلیف میں چہل قدمی بلکہ سیدھا کھڑا ہونا بھی تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں ایسے شواہد دریافت کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ موجودہ عہد کی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کی حیاتیاتی عمر زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔

جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوان افراد کی حیاتیاتی عمر ماضی کی نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔

روزانہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بہتر ہوتی ہے۔

ماہرین ابھی بھی یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر جوان افراد میں یہ تبدیلیاں کیوں آرہی ہیں۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافے سے جوان افراد میں کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافے سے خلیات، اعضا، میٹابولزم اور دیگر جسمانی سسٹمز میں تبدیلیاں آتی ہیں۔

محققین نے بتایا کہ حیاتیاتی اور اصل عمر کے درمیان فرق بڑھنے سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔

بیٹھنے کے وقت میں محض 15 منٹ کی کمی لاکر آپ اس جان لیوا مرض سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے کسی حد تک وضاحت ہوتی ہے کہ جوان افراد میں کینسر کیسز کی شرح میں تیزی سے کیوں بڑھ رہی ہے۔

اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ عمر میں اضافے کے اثرات جسم کے ہر عضو پر یکساں انداز سے اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

درحقیقت حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافہ ان اعضا میں زیادہ ہوتا ہے جن کو اکثر کینسر سے منسلک کیا جاتا ہے۔

اسی ٹیم نے ماضی میں مختلف تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا تھا کہ متعدد عناصر کسی فرد میں کینسر کے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

روزانہ ایک انڈے کو کھانا جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

کسی فرد کا جسمانی وزن، میٹابولک افعال میں تنزلی، الکحل کا استعمال، زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا اور نقصان دہ غذاؤں کا استعمال کینسر کی مختلف اقسام کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

اس تحقیق میں ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا اور ان کا موازنہ 10 ہزار افراد کے ایک اور گروپ کے ڈیٹا سے کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ پہلے گروپ میں شامل جوان افراد کی حیاتیاتی عمر معمر افراد کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھی۔

رات کے وقت مکمل تاریکی کرکے نہ سونے سے امراض قلب سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اسی طرح دوسرے گروپ میں یہ فرق زیادہ نمایاں نظر آیا، خاص طور پر 1990 سے 1999 کے دوران پیدا ہونے والے افراد کی حیاتیاتی عمر میں اضافے کی شرح 1965 سے 1969 کے درمیان پیدا ہونے والوں کے مقابلے میں 92 فیصد زیادہ تھی۔

مزید تجزیے سے علم ہوا کہ حیاتیاتی عمر میں اضافے سے جوانی میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ 8 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پھیپھڑوں اور نظام ہاضمہ سے جڑی کینسر کی اقسام کا خطرہ زیادہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر میڈیسن میں شائع ہوئے۔

وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

موسم کی تبدیلی کے ساتھ کراچی میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ

ذیابیطس سے بچنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک ورزش کرنا چاہیے؟

پاکستان میں مریضوں کو ضرورت سے دگنی ادویات تجویز کی جا رہی ہیں: تحقیق

کینسر جیسے جان لیوا مرض سے بچنے میں مددگار بہترین اور آسان طریقہ

جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں؟ تو ناشتے میں اس غذا کا استعمال عادت بنالیں

امراض قلب تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم اور عام وجہ دریافت

پاکستان میں رواں سال پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

وہ عام نشانیاں جو جسم میں خون کی کمی کا اشارہ دیتی ہیں

محض 3 منٹ کی اس ورزش سے آپ امراض قلب کا خطرہ کم کرسکتے ہیں

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

تازہ ترین

• 10 منٹ پہلے جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت

• 19 منٹ پہلے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

• 1 گھنٹے پہلے برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

برکس سربراہی اجلاس، عالمی رہنماؤں کو صرف سبزیوں سے بنےکھانےکھلانے پر مودی سرکار کو تنقیدکا سامنا

• 1 گھنٹے پہلے وہ عام غذا جس سے گھٹنوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے

• 1 گھنٹے پہلے ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

ایرانی حملوں سے مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر تباہی کی نئی تصاویر سامنے آگئیں

• 2 گھنٹے پہلے برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

برطانیہ کے سینئر صحافی شوکت ڈار انتقال کرگئے

• 2 گھنٹے پہلے میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

• 2 گھنٹے پہلے مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے