پولیس نے اطلاع ملتے ہی مقدمہ درج کرکے ملزم کو ٹریس کیا اور فوری طور پر گرفتار کرلیا، ایس ایس پی صدر
لاہور میں سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچے سےبد فعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار لیا، ملزم نثار احمد نے بچےکو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی کوشش کی۔
بیان میں کہا گیا کہ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر سندر پولیس نے فوری مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو مزید تحقیات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی صد عبداللہ عمران چیمہ نے بتایا کہ بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
