یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
عمان : سمندر کے اوپر سے گزرنے والا کیبل کار منصوبہ تیار
اے آئی انسانوں کی موت کا سبب بن سکتی ہے، خوفناک انکشاف
اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام
لاہور: پاکستان نے بھارت میں ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کے لیے ایشین ہاکی فیڈریشن کو درخواست دے دی ہے۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دو طرفہ حساس صورت حال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں، آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنانا چاہتے ہیں۔
یہ پڑھیں: پی ایچ ایف کا پاکستان ہاکی لیگ کرانے کا اعلان
محی الدین کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ رکن ممالک سے میچز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایچ ایف صدر نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے نظریے پر قائم ہیں، امید ہے ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی نیوٹرل وینیو کی تجویز پر مثبت فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 24 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے۔
