• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 7:27 صبح
  • پاکستان

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

خلائی مخلوق یا دیوہیکل جہاز؟ اسٹار شپ کی لائیو اسٹریم میں پُراسرار’یو ایف او‘ کی جھلک وائرل

امریکا میں 200 سال بعد سزائے موت پانی والی خاتون نے 2 بار موت کا چکما دے دیا

راولپنڈی: کورکمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش سے نمٹا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 277 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور مادر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہریوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی کانفرنس کے شرکا نے شہدا کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شرکا نے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں پاکستان کا دفاعی حق ہیں، بھارت کے آلہ کار کے طور پر دہشت گردی کے سنگین نتائج کی ذمہ دار طالبان قیادت ہے، فورم نےکامیاب انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو بھی سراہا۔

شرکا نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے زمینی کارروائیوں کیساتھ بہترین انتظامی و گورننس اقدامات ناگزیر ہیں، انسداد دہشت گردی کے لیے لازم ہے گورننس کو بنیادی سطح پر عوام کے قریب ترین لایا جائے۔

کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ مخصوص عناصر کے زیر سایہ چلنے والےکرائم ٹیرر گٹھ جوڑکو توڑنا ضروری ہے، پولیس کی استعداد کار کو بھی بڑھانا ہوگا، پاکستان کےلئے داخلی استحکام انتہائی اہم ہے، کسی بھی جواز پر پرتشدد انتشار یا 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش سے نمٹا جائے گا۔

فورم نے کہا کہ انتشار پھیلانے کی کسی بھی کوشش کو فیصلہ کن طاقت اور قانون کے ساتھ بلا امتیاز نمٹا جائےگاْ

علاوہ ازیں فورم نے پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا اور مکہ معاہدے کو دیرینہ اسٹریٹیجک تعلقات اور مشترکہ دفاعی تعاون کے فروغ میں اہم قرار دیا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی غیرمزلزل حمایت کے ساتھ مسلح افواج پاکستان کے تحفظ کے لیے مکمل تیار ہیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو مزید مضبوط کرنے کےعمل کو جاری رکھا جائے، فارمیشنز جدید ٹیکنالوجی کےحصول، ٹریننگ کے انضمام سے دفاعی صلاحیتیں بڑھائیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے