• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 8:32 شام
  • پاکستان

ایران جنگ نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں ایک نیا بحران پیدا کر دیا ہے اور خام تیل کی جگہ اسے لے جانے والے بحری جہازوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ڈرون حملوں کے باعث سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند ہونے سے خام تیل کی بڑی مقدار ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی طرف منتقل ہو گئی ہے جس نے پہلے سے دباؤ کے شکار آئل ٹینکرز کے بیڑے پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے۔

اخبار کے مطابق اس صورتحال کے اثرات دنیا بھر میں پھیل چکے ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز کے ارد گرد طویل سفر اور شٹل سروس میں بحری جہازوں کے مصروف ہونے سے آئل ٹینکرز کے یومیہ کرائے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل نے بتایا کہ خام تیللے جانے والے بہت بڑے بحری جہازوں (جنہیں وی ایل سی سی یا سپر ٹینکرز کہا جاتا ہے) کی دستیابی میں اچانک کمی نے آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کی لاگت کو تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا ہے۔

میری ٹائم انٹیلی جنس فرم 'ونڈورڈ' کے مطابق رواں ماہ خلیج فارس کے اندر سے تیل لوڈ کر کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایک سپر ٹینکر کا کرایہ 10 لاکھ ڈالر یومیہ سے تجاوز کر گیا ہے، موجودہ مارکیٹ قیمت کے لحاظ سے یہ لاگت 26 ڈالر فی بیرل یا خام تیل کی کل مالیت کا تقریباً ایک چوتھائی بنتی ہے۔ عام حالات میں شپنگ کے اخراجات خام تیل کی کل مالیت کا بہت معمولی حصہ ہوتے ہیں۔

ٹینکرز کی یہ قلت صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہی بلکہ مغربی افریقا سے چین جیسے دنیا بھر کے دیگر روٹس پر بھی کرایوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

'کلارکسنز ریسرچ' کے مطابق جمعرات کو عالمی سطح پر ایک سپر ٹینکر کی اوسط یومیہ کمائی 651,107 ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ سعودی عرب کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند ہونے سے ایک ہفتہ قبل کے مقابلے میں تقریباً دگنی ہے۔

شپ ٹریکرز کے مطابق پائپ لائن کی بندش اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے سعودی بحری جہازوں پر حملوں کے باعث سعودی پرچم بردار بحری جہازوں نے حوثیوں کے زیرِ کنٹرول آبنائے 'باب المندب' سے گزرنا بند کر دیا ہے۔

ونڈورڈ کے مطابق ایک درجن سے زائد سعودی بحری جہاز اب جنوبی افریقا میں 'کیپ آف گڈ ہوپ' کے طویل متبادل راستے سے سفر کر رہے ہیں جس سے فی جہاز 10 لاکھ ڈالر کا اضافی خرچ آ رہا ہے۔

شپ ٹریکر 'کیپلر' کے اعداد و شمار کے مطابق ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر حملے کے بعد سے ایک درجن سپر ٹینکرز خلیج فارس میں واقع سعودی عرب کے مرکزی لوڈنگ ٹرمینل 'راس تنورہ' سے 2 کروڑ 40 لاکھ بیرل خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے نکل چکے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی تیل کپمنی آرامکو کے آپریشنز سے واقف ذرائع کے مطابق کمپنی اپنے کچھ ایشیائی گاہکوں کے ساتھ عمان کے ساحل پر ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں تیل کی منتقلی (ship-to-ship transfers) کے ذریعے خام تیل پہنچانے پر بات چیت کر رہی ہے۔

اخبار کے مطابق دنیا کے تقریباً 900 سپر ٹینکرز میں سے ایک بڑی تعداد اس وقت آبنائے ہرمز کے قریب ان مختصر فاصلے کی شٹل ٹرپ میں مصروف ہے یا پھر کیپ آف گڈ ہوپ کے گرد طویل سفر پر گامزن ہے جس سے لاگت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ کلارکسنز ریسرچ کے سربراہ اسٹیفن گورڈن کے مطابق عالمی وی ایل سی سی بیڑے کا تقریباً 15 فیصد اس وقت عمان کے ساحل پر موجود ہے اس کے علاوہ 'کیپ آف گڈ ہوپ' کے گرد سفر کرنے کی وجہ سے بھی مزید سپر ٹینکرز طویل عرصے کے لیے مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتے کیونکہ اس متبادل راستے سے سفر کے دورانیے میں مزید دو ہفتے کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

مکہ مکرمہ: مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئے

عالمی منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ یو اے ای سے گرفتار

اطالوی وزیراعظم کا اسکولوں میں طالبات کے نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی کا اعلان

بنگلادیش میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، پیٹرول 160 ٹکا فی لیٹر ہوگیا

یہودیوں کے مقدس دن پر دیوار گریہ پر ہزاروں افراد کا اجتماع، متعدد صہیونی مسجد اقصیٰ میں گھس گئے

ٹرمپ کی یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو، روسی آئل ریفائنریز پر حملے روکنے پر زور

جنگ اور امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں ادویات کی قلت مزید سنگین ہوگئی

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پرپابندیاں لگانےکی تیاریاں: امریکی میڈیا

ایران سے متعلق بڑے فیصلے کا وقت آ چکا، خطے میں بڑی تبدیلیاں ہونیوالی ہیں: صدر ٹرمپ

سعودی عرب کے علاقے الاحساء میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 9 افرادجاں بحق

تازہ ترین

• 5 منٹ پہلے آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا

• 23 منٹ پہلے جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف

• 34 منٹ پہلے جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان

• 1 گھنٹے پہلے چمن میں 4 سال کی بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا 60 سالہ شخص افغانستان فرار ہوگیا

چمن میں 4 سال کی بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا 60 سالہ شخص افغانستان فرار ہوگیا

• 2 گھنٹے پہلے تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟

• 2 گھنٹے پہلے کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ

کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ

• 2 گھنٹے پہلے کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا

• 3 گھنٹے پہلے جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے