• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 8:32 شام
  • پاکستان

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

حکومت کی جانب سے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا سپرلانگ مارچ روہڑی سے ملتان کی طرف رواں دواں ہے اس دوران حکومت نے جماعت اسلامی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کر کے لانگ مارچ روکنے پر اصرار کیا ہیے۔

جماعت اسلامی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ سپرلانگ مارچ لیوی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے توقع ہے وزیراعظم شہبازشریف جلد جماعت اسلامی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے بڑا عوامی ریلیف پیکج دینےکی پیشکش کی گئی ہے یہ عوامی ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سےمشروط ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفدکی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کی آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

جماعت اسلامی نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے تو لانگ مارچ میں وقفہ بھی کر سکتے ہیں تاہم لیوی بھتہ کے حتمی خاتمے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہو گا۔

حکومتی وفد کے شرکا بھی لیوی کے خاتمے کے خواہاں ہیں، حکومتی رکن کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدام پر خوشی محسوس ہو گی۔

وزیر اعظم شہبازشریف کی جانب سےجلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا بھی امکان ہے۔

حکومت کی جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست، عوام کو جلد ریلیف دینے کی یقین دہانی

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے