• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 9:14 شام
  • پاکستان

رام مندر کا افتتاح وزیراعظم مودی کیا جب کہ دنیا بھر سے چندہ جمع ہوا تھا

بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی بنائے گئے رام مندر کے عطیات بکس سے چوری کے 105 واقعات سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں آج رام مندر میں عطیات کی مبینہ چوری سے متعلق خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پیش کی گئی۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کا تجزیہ کرکے ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

عدالت کو بتایا گیا کہ تحقیقات تقریباً مکمل ہوچکی ہیں اور استغاثہ کی چارج شیٹ 25 ستمبر تک عدالت میں جمع کرادی جائے گی۔

سولیسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ اب تک آٹھ ملزمان گرفتار کیے جاچکے ہیں جبکہ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی ریکارڈنگ گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مندر میں قیمتی اشیا اور عطیات سے متعلق رسیدیں سافٹ ویئر کے ذریعے تیار کی جاتی ہیں جبکہ قیمتی سامان اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے لاکر میں محفوظ کیا جاتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عطیات کی چوری کے 105 واقعات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست گزاروں کی جانب سے خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کی نقل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

خیال رہے کہ رام مندر ٹرسٹ کے اعلیٰ عہدیدار چمپت رائے اور انیل مشرا کو عطیات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے کے بعد عہدوں سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا ہے۔

ان کے بعد ٹرسٹ کے انتظامی امور کے لیے ریٹائرڈ ایئر مارشل جتیندر مشرا کو چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کا حکم دیا تھا جس کا افتتاح وزیراعظم مودی نے خود کیا تھا اور مالی معاملات چلانے کے لیے ایک ٹرسٹ بنایا گیا تھا جہاں دنیا بھر سے چندہ جمع ہوتا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے