وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا ، کہا کہ انہوں نے تمام آئینی اور سیاسی آپشنز کا استعمال کیا، شنوائی نہیں ہوتی تو لانگ مارچ کا اعلان کیا۔
جو بھی وفاقی دارالحکومت کو بند کرنے کی کوشش کرے گا اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا: وفاقی وزیر داخلہ
وزیر اعلیٰ ٰخیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا 2 سال مکمل ہونے کو ہیں،کوئی لانگ مارچ اور احتجاج نہیں کیا، ہم چور دروازوں سے نہیں آتے ، عوامی لوگ ہیں جمہوریت سے آتے ہیں، سہیل آفریدی نے سوال کیاکہ جب سے میں وزیر اعلیٰ بنا ہوں میں نے کون سا احتجاج کیا ہے؟
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم لانگ مارچ کریں گے، ہم سے احتجاج کا حق کوئی نہیں چھین سکتا، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 27 ستمبرکو ہم نکلیں گے، یہ ہمیں کو ڈرا نہیں سکتے۔
سہیل آفریدی نے کہا کل عمران خان کی تینوں بہنوں کو حراست میں لیا گیا، ہم نے تمام آئینی اور جمہوری راستے اپنائے، مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے نہیں دی جاتی، عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔
مسئلہ فنڈ نہیں نیت کا ہے، صوبائی حکومت جواب دے کہ لا اینڈ آرڈر اور ترقیاتی کاموں کا پیسہ کہاں گیا؟ پی ٹی آئی والوں کو ساڑھے 12 سالوں کا جواب دینا ہوگا، وفاقی وزیراطلاعات
سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ 26 نومبر 2024 کے بعد ہمارے کارکنان پر جبر جاری ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کو شہید کیا گیا۔
ادھر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جارہے، لاء اینڈ آرڈر کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں دہشتگردوں کی طرح ٹریٹ کریں گے، سوال کیا کہ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟ بیرسٹر گوہر بولے آپ ہمیں اُکسا رہے ہیں لیکن ہم دہشتگردوں کی طرح نہیں آئیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا جب ہم اسلام آباد آئیں گے تو ہر طرف پاکستان کے جھنڈے ہوں گے اور پورا پاکستان دیکھ کر خوش ہوگا، ہم سیاسی لوگ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں گے، سیاسی چیمپئن ہمیں بتائیں کہ ہم احتجاج کے سوا کیا کریں۔
جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان
چمن میں 4 سال کی بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا 60 سالہ شخص افغانستان فرار ہوگیا
کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
جامعہ کراچی کے پروفیسر عارف ساقی نے تشدد کرنے والے نوجوان کونین شاہ سے صلح کرلی
وفاقی سطح پر متعلقہ لوگوں سے رابطے جاری ہیں، کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے: بیرسٹر گوہر
سکیورٹی فورسز کی کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کیخلاف کارروائیاں، 37 دہشتگرد ہلاک
لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ
نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال
دھاوا بولنے کی تیاری ہو رہی ہے، اس بار اسلام آباد کو بند نہیں ہونے دیں گے: محسن نقوی
علیمہ خان کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
فورسز نے بلوچستان سے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے ہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا
• 14 منٹ پہلے آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا
آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا
• 32 منٹ پہلے جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
• 43 منٹ پہلے جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان
• 2 گھنٹے پہلے چمن میں 4 سال کی بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا 60 سالہ شخص افغانستان فرار ہوگیا
• 2 گھنٹے پہلے تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟
تصویر میں بلی اوپر جا رہی ہے یا نیچے اتر رہی ہے؟
• 2 گھنٹے پہلے کے پی حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے وسائل کی کمی کا رونا روتی ہے، سہیل آفریدی اگر کچھ نہیں کر سکتے تو گھر چلے جائیں: عطا تارڑ
• 2 گھنٹے پہلے کرپشن کے الزامات: چین نے دو سینیئر فوجی افسران کو کمیونسٹ پارٹی سے نکال دیا
