• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 5:24 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

کویت: کویت کی وزارتِ تعلیم نے موجودہ تعلیمی سال کے آغاز سے نجی عرب اور پاکستانی اسکولوں میں ماہانہ و سالانہ فیسوں میں اضافے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کا مقصد فیسوں کے ضابطہ کار کو بہتر بنانا اور نجی اسکولوں کے امور سے متعلق طریقہ کار و رہنما خطوط کو مزید واضح کرنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق جن اسکولوں کی فیس 250 کویتی دینار سے 450 کویتی دینار کے درمیان ہے، وہ اپنی منظور شدہ شرح کے لحاظ سے فیس میں 15 فیصد تک اضافہ کر سکیں گے۔ جبکہ جن اسکولوں کی فیس 451 کویتی دینار یا اس سے زیادہ ہے، وہاں 10 فیصد اضافہ لاگو ہوگا۔

فیس میں یہ اضافہ صرف ایک بار کیا جاسکے گا جبکہ اسکولوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ اس اضافے کے تناسب سے معیاری تعلیمی خدمات فراہم کریں۔

پہلی قسط (بشمول رجسٹریشن فیس): طالب علم کی حاضری کے پہلے ہفتے میں وصول کی جائے گی۔

دوسری قسط: تعلیمی کیلنڈر کے مطابق دوسرے ٹرم کے پہلے ہفتے میں واجب الادا ہوگی۔

کویت: بینکوں کا غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلہ

تیسری قسط: (خصوصاً پاکستانی اسکولوں کے لیے) تعلیمی کیلنڈر کے مطابق تیسرے ٹرم کے پہلے ہفتے میں وصول کی جائے گی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے