شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
تل ابیب(18 ستمبر 2026): اسرائیل اور کویت کے درمیان علاقائی تعاون کے حوالے سے خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے کان نیوز کے مطابق اسرائیل اور کویت کے درمیان علاقائی تعاون کے حوالے سے خفیہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، ایک سابق کویتی وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور خلیجی ممالک کے مابین باہمی تعاون مشترکہ دشمنوں کا مقابلہ کرنے اور خطے میں پائیدار سلامتی و استحکام برقرار رکھنے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
کان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر حملوں اور اس کے جواب میں ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں کے تناظر میں خطے میں سکیورٹی تعاون کی ضرورت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اسی سلسلے میں کویت کے فوجی سربراہ نے گزشتہ ہفتے جرمنی میں منعقدہ ایک خفیہ اجلاس میں شرکت کی، جہاں امریکا، اسرائیل اور کئی دیگر عرب ممالک کے اعلیٰ فوجی کمانڈر بھی موجود تھے۔
اس اہم اجلاس میں ایران جنگ اور خطے کی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
