• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 5:24 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

سڈنی(18 ستمبر 2026): آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ کے قریب ایک مادہ ہمپ بیک وہیل کی اپنے مردہ بچے کے ساتھ دل دہلا دینے والی اور نایاب ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے ماہرینِ حیوانات کو دنگ کر دیا ہے۔

رپورٹس اور سائنسی جریدے ’ڈسکور اینیملز‘ میں 16 ستمبر کو شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق یہ ویڈیو جولائی 2025 میں جنوب مشرقی آسٹریلیا کے ساحل کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی۔ یہ ویڈیو سمندری تہہ میں جانوروں کے جذباتی ردعمل اور موت کے حوالے سے ایک نایاب منظر پیش کرتی ہے۔

واقعے کے دوران ایک نجی کشتی پر سوار محقق اینڈریو ملویل نے پانی کی سطح پر دو بالغ ہمپ بیک وہیلز کو دیکھا، جن میں سے ایک وہیل نے عمودی پوزیشن اختیار کی ہوئی تھی اور پانی پر بچے کے گرد موجود جھلی کے باقیات بھی تیر رہے تھے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف اور گریفتھ یونیورسٹی کے میرین ایکولوجسٹ اولاف مینیکے کے مطابق اب تک سائنسی لٹریچر میں ہمپ بیک وہیل کی پیدائش کے صرف تقریباً 20 واقعات ہی درج ہیں، اور ان میں مردہ بچے کی پیدائش کا مشاہدہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نومولود ہمپ بیک وہیل کے جسم میں اتنی چربی نہیں ہوتی کہ وہ خود بخود پانی کی سطح پر تیر سکے، اسی لیے بالغ وہیل کی مدد نہ ملنے پر مردہ بچہ فوری طور پر سمندر کی تہہ میں ڈوب جاتا ہے، جو دور سے دکھائی نہیں دیتا۔

مشاہدے کے دوران دیکھا گیا کہ مادہ وہیل بار بار اپنے مردہ بچے کے قریب جاتی، اسے اپنے سر اور پنکھ سے چھوتی اور کچھ دیر کے لیے اس کے ساتھ سمندر کی تہہ میں ساکت رہتی رہی۔

وہ بار بار مختصر غوطے لگاتی، بچے کے ساتھ تیرتی اور تقریباً ایک منٹ تک تہہ میں اس کے پاس آرام کرتی رہی، یہاں تک کہ اس نے اپنا سینہ نما پنکھ بھی بچے پر رکھا۔ یہ دردناک منظر کم از کم 90 منٹ سے دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد محققین وہاں سے روانہ ہو گئے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے