• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 4:40 شام
  • پاکستان

پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو سندھ کے مختلف شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے، شرجیل میمن

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے عوام کے لیے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے دائرہ کار کو سندھ کے مختلف شہروں تک وسعت دی جا رہی ہے۔ نئے روٹ سے لاڑکانہ، قمبر اور شہدادکوٹ کے شہریوں کو سفری سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ ہر علاقے کے شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے، عوام کو بہترین اور سستی سفری سہولیات کی فراہمی سندھ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مختلف اضلاع میں پیپلز بس سروس کے مزید روٹس بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے