• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 9:08 صبح
  • پاکستان

سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی زیر نگرانی فتنہ الخوارج کے عناصر کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دراندازی کی کوشش ناکام ہونے کے بعد افغان طالبان نے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کردی جس کا پاکستان سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں اور فائرنگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ مخالف سمت سے آنے والی توپوں کو بھی خاموش کرادیا گیا۔

کرم بارڈر سے سامنے آنے والی تازہ ویڈیو میں مبینہ طور پر افغان طالبان کی پوسٹوں پر کارروائی اور دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز الرٹ ہیں اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے