• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 7:19 صبح
  • پاکستان

حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں میں تین، تین افراد سوار تھے

لبرٹی چوک پر تیز رفتاری کے باعث دو گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئیں جبکہ حادثے کا سبب بننے والی تیسری گاڑی موقع سے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تیز رفتار ہنڈا سوک نے آلٹو کار کو پیچھے سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں آلٹو مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ دوسری گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں میں تین، تین افراد سوار تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والی ہنڈا سوک کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے