پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ
مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
ممبئی(22 ستمبر 2026): بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کے درمیان تعلقات کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑنے لگی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی جانب سے شیئر کی جانے والی ملتی جلتی تصاویر اور تبصروں نے مداحوں میں چہیمگوئیاں شروع کر دی ہیں۔قصہ کچھ یوں شروع ہوا کہ جمعہ کے روز سنی کوشل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ترکی کے دورے کی تصاویر شیئر کی۔
اس پوسٹ میں جہاں سنی کی اپنی تصاویر اور خوبصورت مناظر شامل تھے، وہیں مداحوں کی توجہ ایک بلی کی تصویر نے کھینچ لی بالکل وہی تصویر جو کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے بھی جولائی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں کے فریمز اور دیگر مناظر بھی حیرت انگیز طور پر ایک جیسے دکھائی دیے۔
مشترکہ تصاویر کے علاوہ ازابیل کے ایک چھیڑ چھاڑ والے تبصرے نے بھی ڈیٹنگ کی افواہوں کو مزید ہوا دی۔ سنی نے اپنی پوسٹ میں ایک فینٹسی کتاب ڈنجن کرالر کارل (Dungeon Crawler Carl) کی تصویر بھی شیئر کی تھی، جس پر ازابیل نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اب تک کی بہترین کتاب تجویز کرنے پر آپ کا شکریہ۔‘
اس تبصرے کے بعد مداحوں نے فوراً کڑیاں ملانی شروع کر دیں اور دونوں کو رومانوی طور پر جوڑنے لگے۔ ایک تجسس سے بھرے مداح نے ازابیل کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ دونوں ڈیٹ کر رہے ہیں؟
دوسری جانب ریڈِٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ ہم آپ کے ہیں کون جیسی وائبز دے رہا ہے۔ تاہم، کچھ صارفین اس پر یقین کرنے کو تیار نہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ ان کی آنے والی فلم کی کوئی پی آر حکمت عملی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے بعد سے سنی اور ازابیل کے درمیان دوستانہ تعلقات دیکھے گئے ہیں اور وہ اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ اگرچہ استنبول کی تصاویر کے فریمز ایک جیسے ہیں، لیکن اب بھی یہ واضح نہیں ہو سکا آیا یہ کوئی فیملی ٹرپ تھا یا واقعی دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سنی کوشل کے تعلقات کی افواہیں سامنے آئی ہوں اس سے قبل ان کا نام اداکارہ شرواری واگ کے ساتھ بھی جڑتا رہا ہے اور دونوں کے کئی سال تک تعلقات کی افواہیں رہیں۔تاہم 2025 میں متعدد رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے راستے الگ ہو چکے ہیں۔
