• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 12:01 صبح
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

بھارتی اداکار سنی کوشل اور ازابیل کیف کی ایک جیسی تصاویر نے ڈیٹنگ کا اشارہ دے دیا ہے۔

سنی کوشل اور ازابیل کیف کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہوں نے اس وقت زور پکڑا جب ترکی سے ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں کئی ایسی تصاویر نظر آئیں جو ایک جیسی تھیں۔

ان قیاس آرائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب اداکار وکی کوشل کے بھائی سنی نے ترکی میں اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کیں اگرچہ اس پوسٹ میں ان کی اپنی اور وہاں کے خوبصورت مناظر کی تصاویر شامل تھیں لیکن مداحوں نے فوراً ان کی کچھ تصاویر اور ازابیل کیف کی جانب سے پہلے شیئر کی گئی تصاویر کے درمیان مماثلت کو محسوس کیا۔

ان میں ایک بلی کی تصویر بھی شامل تھی جسے ازابیل نے اس سے قبل انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

ترکی کے دورے کی دیگر تصاویر اور مناظر بھی نمایاں طور پر ایک جیسے تھے جس سے مداحوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوا کہ کیا وہ دونوں ایک ساتھ سفر کر رہے تھے۔

ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت اس وقت ملی جب ازابیل نے سنی کی پوسٹ پر ایک دلچسپ اور دوستانہ تبصرہ کیا۔

سنی نے اپنی پوسٹ میں کتاب ‘ڈنجن کرالر کارل’ کی ایک تصویر بھی شامل کی تھی جس پر ازابیل نے لکھا کہ بہترین کتاب تجویز کرنے پر آپ کا شکریہ۔

مداحوں نے فوراً ان باتوں کو آپس میں جوڑ لیا اور ایک انسٹاگرام صارف نے براہ راست پوچھا کہ کیا دونوں ڈیٹنگ کررہے ہیں؟

ان پوسٹس پر ‘ریڈٹ’ پر بھی بحث چھڑ گئی جہاں کچھ صارفین نے مزاحیہ انداز میں اس صورتحال کا موازنہ بالی ووڈ کی کلاسک رومانوی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ سے کیا۔

تاہم ہر کوئی اس بات پر قائل نہیں تھا کہ وہ دونوں رومانوی تعلقات میں ہیں۔ ایک صارف نے رائے دی کہ یہ قیاس آرائیاں محض کسی ممکنہ آنے والے پروجیکٹ کی تشہیر کا حصہ بھی ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے بعد سے سنی اور ازابیل کے درمیان دوستی ہے تاہم دونوں کی جانب سے ڈیٹنگ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے