• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 5:41 شام
  • پاکستان

پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

تہران(22 ستمبر 2026): عراق اور جارجیا نے بھی ایرانی طیاروں کے داخلے پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے اس اعلان کے بعد کہ آنے والے دنوں میں ایرانی ایئرلائنز کو عالمی سطح پر پروازیں چلانے سے روکا جائے گا، عراق اور جارجیا نے بھی ترکیہ کی پیروی کرتے ہوئے ایرانی ایئرلائنز کے اپنے ممالک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے تصدیق کی ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے سخت احکامات اور اعلان کے بعد بغداد حکومت نے بھی ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراق کے بعد جارجیا نے بھی فوری قدم اٹھاتے ہوئے ایرانی ایئرلائنز کو اپنی فضائی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ ترک حکومت کی درخواست پر اس نے استنبول کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس لہر کے نتیجے میں بین الاقوامی سطح پر ایرانی ایئرلائنز کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے