لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹر محمد رضوان کی این سی سی آئی اے انکوائری کے خلاف درخواست مسترد کرنےکا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے این سی سی آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ محمد رضوان کو ہراساں نہ کیا جائے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے محمد رضوان کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے میں کہاگیا ہےکہ این سی سی آئی اے محمد رضوان کے خلاف آن لائن بیٹنگ اور جوئے سے متعلق معاملےکی انکوائری کر رہا ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق معاملہ پیکا ایکٹ 2016کی دفعہ 14، ناجائز مالی فائدےکے دائرہ میں آتا ہے، سائبر پٹرولنگ کے دوران حاصل معلومات سے محمد رضوان کا معاملے سے تعلق سامنے آیا۔
• قومی کرکٹر محمد رضوان کو میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہ ملی
• ’پاکستان کی خاطر اپنا موبائل دے دیں‘، رضوان سے انگلینڈ میں رات ڈیڑھ بجے موبائل لیا گیا
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ اس مرحلے پر متعلقہ ادارے کو الزامات کی انکوائری جاری رکھنے کا موقع دینا مناسب ہے۔ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن کوڈ دیگر قابل اطلاق قوانین کی کارروائی کو متاثر یا ختم نہیں کرتا۔ آئی سی سی کے ضابطےکو بنیاد بنا کر فوجداری کارروائی سے بچنےکی کوشش نہیں کی جاسکتی۔ آئی سی سی کا اپنا ضابطہ بھی متعلقہ فوجداری یا ریگولیٹری اتھارٹی سے تعاون کا تقاضا کرتا ہے، آئی سی سی کے ڈسپلنری فریم ورک کی موجودگی ریاستی مجاز ادارے کی قانونی انکوائری میں رکاوٹ نہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ کال اپ نوٹس بذات خود کسی شخص پر جرم کا الزام عائد نہیں کرتا۔ این سی سی آئی اے کی انکوائری نہ دائرہ اختیار سے باہر ہے نہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ انکوائری کا مقصد کھیلوں میں کرپشن کا پتہ لگانا اور اسے ختم کرنا ہے، انکوائری مکمل ہونے اور مزید کارروائی کی ضرورت کا تعین ہونے سے قبل عدالت اس ابتدائی مرحلے پر مداخلت نہیں کرسکتی۔
عدالت نے قرار دیا کہ انکوائری کے حتمی نتیجے سے شکایت کی صورت میں محمد رضوان قانون کے مطابق مناسب داد رسی حاصل کرسکتے ہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ محمد رضوان سے ضبط یا قبضے میں لی گئی اشیاء کی واپسی کے لیے وہ متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔
عدالت نے محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی انکوائری میں شامل ہونے اور تعاون کرنے کی ہدایت کی جب کہ این سی سی آئی اے کو محمد رضوان کو ہراساں یا غیر ضروری زحمت نہ دینے اور انکوائری قانون کے مطابق کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
این سی سی آئی اےکے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے سوالنامہ ہائیکورٹ میں پیش کیا جو 5 صفحات پر مشتمل تھا
این سی سی آئی اے کسی نامعلوم الزام کی تحقیقات کیوں کررہا ہے؟ محمد رضوان کا مؤقف
پاکستان انڈر 19 ٹیم کیلئے پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹس کا فیصلہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ایشین گیمز کے اسکواڈ سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
ایشین گیمز: پاکستان ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-9 سے کامیابی حاصل کرلی
ایشین گیمز: محسن نقوی کو میڈلز پیش کرنےکی ذمہ داری ملی توکیا ہوگا؟ بھارت کی پریشانی بڑھنے لگی
وسیم اکرم نے بابراعظم کے کپتانی لینے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا
ایشین گیمز ویمنز کرکٹ کے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی
قومی پہلوان انعام بٹ کو بڑا ریلیف مل گیا، ایشین گیمز میں شرکت کی تصدیق
شاداب کے معاملے پر ماضی کے دو مایہ ناز اسپنرز آمنے سامنے، ایک دوسرے پر الزامات
محمد فاروق نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ قائم کر دیا
فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان گروپ اے ڈی میں شامل
تازہ ترین
• 6 منٹ پہلے لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں یا غیر ضروری زحمت نہ دینے کی ہدایت
• 46 منٹ پہلے روس: پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل
روس: پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل
• 54 منٹ پہلے کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
• 1 گھنٹے پہلے ہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا
ہم ڈٹے ہوئے ہیں،لانگ مارچ کریں گے، یہ ہمیں نہیں ڈرا سکتے، سہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کا الزام مسترد کردیا
• 1 گھنٹے پہلے آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا
آئل ٹینکرز کی قلت سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند رہنے کا خطرہ پیدا ہوگیا
• 2 گھنٹے پہلے جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
جی میل میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف
• 2 گھنٹے پہلے جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان
جے یو آئی کے بغیر حکومت بنتی نہیں، بنے تو چلتی نہیں: مولانا فضل الرحمان
• 3 گھنٹے پہلے چمن میں 4 سال کی بچی سے مبینہ شادی کرنیوالا 60 سالہ شخص افغانستان فرار ہوگیا
