• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:46 شام
  • پاکستان

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

اسلام آباد (11 ستمبر 2026): سعودی عرب پاکستان کے لیے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماہ اگست کے مرتب شدہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب پاکستان کے لیے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا ہے۔ سعودیہ میں مقیم پاکستانی کارکن ہر سال 3.7 ارب ڈالر کی خطیر رقم زرمبادلہ کے طور پر پاکستان بھیجتے ہیں۔

مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق ماہ اگست کے دوران سعودی عرب سے ترسیلات زر میں 16.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ترسیلات زر میں نئے مالی سال کے دوران شروع میں ہی یہ اضافہ ایک اچھے اور مضبوط آغاز کا اشارہ ہے۔

پاکستان نے جون میں مکمل ہونے والے مالی سال میں 41.6 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں ملے ہیں۔ یہ ترسیلات زر پاکستانی معیشت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے حال ہی میں رپورٹ کیا ہے کہ 2026 میں پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر ترسیلات زر کی مد میں ملے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے ترسیلات زر کی مقدار ماہ اگست میں 873.5 ملین ڈالر رہی۔

اسی مدت کے دوران متحدہ عرب امارات سے اس مد میں 749.8 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ برطانیہ سے563.7 ملین ڈالر کی رقم آئی جبکہ امریکا سے 308.9 ملین ڈالر کی رقم ترسیلات زر کی صورت آئی۔

خلیجی ممالک روایتی طور پر ترسیلات زر کے سلسلے میں اہم ملک رہے ہیں۔ ان ملکوں میں پاکستان کے کارکن لاکھوں کی تعداد میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ پچھلی کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہ مئی میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ ترسیلات زر کے سلسلے میں بڑی رقم موصول ہونے کی توقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں اس اضافے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے