• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 6:19 شام
  • پاکستان

روبوٹس کا انسانوں کے حق میں مظاہرہ!

دنیا کی سب سے ’’ دُبلی پتلی کار‘‘، ریکارڈ بُک میں نام درج

اسلام آباد میں محبت کی یادگار، صوبیہ محل کی دلچسپ داستان

سو سال تک نظروں سے اوجھل مینڈک کی نئی نسل

ریاض (11 ستمبر 2026): خادم حرمین شریفین کی سرپرسی میں شاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن تلاوت اور تفسیر منعقد ہو رہا ہے جس میں کروڑوں کے انعامات دیے جائیں گے۔

ایس پی اے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر سرپرستی وزارت اسلامی امور نے مقامی سطح پرشاہ سلمان مقابلہ حفظ قرآن کریم و تلاوت و تفسیر کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

مقابلے کے 28 ویں ایڈیشن کے مجموعی انعامات 9 ملین ریال (66 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) مالیت ہوں گے جو 6 مختلف کٹیگریز کے فاتحین میں تقسیم کیے جائیں گے۔

مقابلے کا ابتدائی راؤنڈ مملکت میں علاقائی سطح پر 21 جمادی الاول سے شروع ہو کر 22 رجب 1448 ہجری تک جاری رہے گا۔

فائنل کوالیفائر راؤنڈ ریاض میں 24 سے 29 شعبان 1448 ہجری کو منعقد کیا جائے گا جبکہ لڑکیوں کے لیے اختتامی تقریب 2 رمضان اور لڑکوں کے لیے 3 رمضان المبارک کو منعقد کی جائے گی۔

وزیر اسلامی امور اور مسابقے کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے بتایا مملکت کی سطح پر منعقد ہونے والے مقابلے کے 28 ویں ایڈیشن میں 6 کٹیگریز ہیں۔

پہلی کٹیگری مکمل حفاظ کے لیے، جو ساتوں متواتر قراتوں پر عبور رکھتے ہوں، دوسری کٹیگری میں مکمل حفظ کے ساتھ دس قراتوں اور تجوید کا مقابلہ ہوگا۔

تیسری کٹیگری مکمل حفظ کے ساتھ تجوید و تفسیر کی ہے۔ چوتھی کٹیگری میں 20 پاروں کے حفاظ اور تجوید، پانچویں کیٹیگری میں 10 پاروں کے حفاظ تجوید کے ساتھ جبکہ چھٹی اور آخری کٹیگری میں 5 پارے حفظ کرنے والے اور تجوید کے ساتھ پڑھنے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے