• ستمبر 11, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 11, 2026 7:12 شام
  • پاکستان

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے وابستہ قافلے کا حصہ تھی

کینیڈا میں بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کے کنسرٹ کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم گلوکار کے والد نے ان خبروں کی تردید کردی ہے کہ اس حملے میں ایمی ورک یا ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 ستمبر کی رات تقریباً 11 بجے برٹش کولمبیا کے شہر ایبٹسفورڈ میں میکلم روڈ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کو ایک گاڑی پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جس پر 7 گولیاں چلائی گئی تھیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی بلٹ پروف گاڑی ایمی ورک کے کنسرٹ سے وابستہ قافلے کا حصہ تھی۔ تاہم پولیس نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف کون تھا۔

واقعے کے کچھ دیر بعد قریب ہی سنی سائیڈ پلیس کے علاقے میں ایک دوسری گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع بھی ملی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کو مکمل طور پر جلی ہوئی حالت میں پایا اور اب یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ آیا آگ لگنے کا واقعہ فائرنگ سے کسی طرح منسلک ہے یا نہیں۔

دوسری جانب ایمی ورک کے والد کُلجیت سنگھ نے گلوکار کے حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا بالکل محفوظ ہے۔ ان کے مطابق فائرنگ کا تعلق ممکنہ طور پر کنسرٹ کے منتظمین سے منسلک ایک گاڑی سے تھا، نہ کہ ایمی ورک سے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے