آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
کراچی: شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مدرسے کی ایک باپردہ طالبہ سے نازیبا حرکت کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم نجف علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز نے اس واقعے کی خبر چلائی تھی جس پر ایس ایس پی ویسٹ نے سخت نوٹس لیا، جس کے بعد سرجانی ٹاؤن پولیس نے ایک کارروائی میں طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والے نجف علی کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی تھی، جس میں ملزم کو طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے سرجانی پولیس نے گرفتار کیا۔
ملزم نجف نے اعتراف جرم کر لیا ہے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
خواجہ آصف اور جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک دوسرے کو ایکس پر کیا کہا؟
دریں اثنا، کراچی کے علاقے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود ریڈیو پاکستان گراؤنڈ میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے اسلحہ اور چلیدہ خول اور نقدی برآمد کی گئی ہے، زخمی ملزم طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ خیال رہے کہ ملزم کی چند روز قبل بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کی فوٹیج وائرل ہوئی تھی۔
