• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 12:58 شام
  • پاکستان

یہ اقدام سویڈن کی جانب سے ایک ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے جواب میں کیا گیا

ایران نے سویڈن کے ایک سفارتکار کو 48 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔

یہ اقدام سویڈن کی جانب سے ایک ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو ملک سے نکالنے کے جواب میں کیا گیا۔

سویڈن نے 16 ستمبر کو ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو ویانا کنونشن سے مطابقت نہ رکھنے والی سرگرمیوں کے الزام میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

ایران نے سویڈن کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔ تہران میں سویڈش سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور ایک سویڈش سفارتکار کو 48 گھنٹے میں ایران چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔

سویڈش حکام کا کہنا ہے کہ ایران طویل عرصے سے سویڈن میں سکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے تاہم ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے