• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 7:18 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

نئی دہلی : دہلی میں 17 سالہ لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ، مقتولہ کی لاش کتوں نے نوچ ڈالی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 17 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد چاقوؤں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو ایک کھلے کھیت میں پتوں تلے چھپا دیا گیا، جہاں سے شدید مسخ شدہ حالت میں لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت چاروں ملزمان کو تحویل میں لے لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ اور ملزمان ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے، 11 ستمبر کی رات لڑکی 17 سالہ لڑکے سے ملنے گئی، جہاں مزید تین افراد شامل ہو گئے۔ ایک ٹیمپو (Tempo) کے اندر شراب نوشی کے بعد لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر چاقو کے 6 سے زائد وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

13 ستمبر کو کُشک روڈ پر جے پال رانا کے کھیت سے برآمد ہونے والی لاش شدید گل سڑ چکی تھی اور آوارہ کتوں کے نوچنے کے باعث ایک ہاتھ الگ ہو چکا تھا۔ لاش کی حالت اتنی خراب تھی کہ فوری طور پر جنس کی شناخت بھی ممکن نہیں تھی۔

مقتولہ کے گھر والوں نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کروائی تھی، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ لڑکی اکثر بغیر بتائے چلی جاتی تھی اور کچھ دنوں بعد واپس آ جاتی تھی۔

جائے وقوعہ پر کوئی عینی شاہد نہ ہونے پر پولیس نے 50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا تاہم اندھیرے کی وجہ سے ٹیمپو کا نمبر واضح نہیں تھا، تاہم مسلسل ٹریکنگ کے بعد سواروپ نگر کی کھڈا کالونی سے ٹیمپو کو تلاش کر لیا گیا۔

پولیس نے ایک بالغ ملزم 19 سالہ شیوم عرف سُداما عرف چوچو اور اس کے 3 نابالغ ساتھیوں (عمریں 16 اور 17 سال) کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے آلۂ قتل (2 چاقو)، خون آلود کپڑے اور ٹیمپو برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ ان کے خلاف POCSO ایکٹ اور بھارتیہ نیا سنہیتا کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے