• ستمبر 18, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 18, 2026 7:58 شام
  • پاکستان

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

(18 ستمبر 2026): بولی وڈ اداکار ہریتک روشن بھی کترینہ کیف کی حمایت میں سامنے آگئے۔ اداکارہ کو حمل کے بعد وزن سے متعلق تنقید کا سامنا ہے۔

ہریتک روشن نے کترینہ کیف پر تنقید کے خلاف بننے والی ایک انسٹاگرام پوسٹ کو لائک کر کے ان کی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ پوسٹ انسٹاگرام پیج اسٹوری سیلر کامکس پر شیئر کی تھی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں کترینہ کیف کے حمل کے بعد کے وزن سے متعلق آن لائن تبصروں پر بات کی گئی اور ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جنہوں نے ان کی ظاہری شکل کو ہدف بنایا۔

پوسٹ میں صارف نے اپنے نوجوانی کے دور میں کترینہ کیف کا مداح ہونے کو یاد کیا۔ انہوں نے اداکارہ کے وزن سے متعلق تبصروں پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایسے ٹرول پر صرف ترس ہی کھا سکتا ہوں۔

پوسٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس کے کیپشن میں کہا گیا کہ کچھ لوگوں میں دوسروں کیلیے کوئی ہمدردی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنی دوستی کی وجہ سے ہریتک روشن کا اس پوسٹ کو لائک کرنا توجہ کا مرکز بن گیا۔ دونوں 2011 میں فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ اور 2014 میں فلم ’بینگ بینگ‘ میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے