• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق شہید ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی تھانہ ملاگوری میں تعینات تھے

خیبر میں زخمی ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق شہید ایس ایچ او ریاض حسین آفریدی تھانہ ملاگوری میں تعینات تھے۔

ڈی پی او کے مطابق ایس ایچ او ریاض حسین آج نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے اسمگلروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جنہیں طبی امداد کے لیے پشاور کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ڈی پی او وقار احمد کے مطابق فائرنگ کے بعد پولیس نے 2 نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو بھی حراست میں لیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے