• ستمبر 27, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 27, 2026 5:08 شام
  • پاکستان

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

شہزادہ ہیری نے وعدہ پورا کرنے کے لیے کینیڈا میں طیارے سے چھلانگ لگادی

شوہر کے دوسری لڑکی کیساتھ ڈانس کرنے پر ناراض بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا

پشاور (27 ستمبر 2026): وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے اہم ملاقات کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی ڈیرہ اسماعیل خان پہنچے جہاں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان کا استقبال کیا۔

موجودہ اور سابق وزرائے اعلیٰ نے گزشتہ روز درازندہ خودکش حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور اسپتال حکام کو زخمیوں کے علاج کے لیے تمام تر طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت بھی کی۔

اسپتال کے دورے کے دوران سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور نے زخمیوں کی صحت اور علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹروں سے بریفنگ لی۔

بعد ازاں سہیل آفریدی، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ ان کی رہائشگاہ گئے، جہاں اہم سیاسی امور اور دہشتگردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ نہ لانے پر سہیل آفریدی کیخلاف عدم اعتماد لانے کا حکم، ذرائع

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے