• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:08 شام
  • پاکستان

یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے

جیٹ فیول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے فضائی ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

ایئرلائنز کے لیے بری خبر سامنے آگئی۔ جہازوں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں صرف 3 روز کے دوران 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ ہوگیا۔

جیٹ فیول کی قیمت بڑھ کر 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یکم اکتوبر سے 3 اکتوبر تک جیٹ فیول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 9 روپے 5 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

جیٹ فیول مہنگا ہونے کے باعث ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئرلائنز کی جانب سے فضائی سفر کے ٹکٹ مہنگے کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے