• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:06 شام
  • پاکستان

آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن کے لیے پالیسی اقدامات اور ملک میں گندم کی مناسب پیداوار یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت

ملک میں گندم مینجمنٹ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا، جس میں قومی پالیسی کے لیے سفارشات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں آئندہ بوائی کے سیزن، مناسب پیداوار، خریداری، ذخیرہ کرنے کے قواعد اور قومی گندم پالیسی 27-2026 سے متعلق اہم پالیسی اقدامات پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کی۔ اجلاس میں مختلف صوبوں کے چیف سیکریٹریز، صوبائی وزرائے زراعت اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ گندم کی بوائی کے سیزن کے لیے پالیسی اقدامات اور ملک میں گندم کی مناسب پیداوار یقینی بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ علاوہ ازیں قومی گندم پالیسی 27-2026 کے کلیدی اصولوں پر غور کے ساتھ سفارشات مرتب کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گندم خریداری کی مارکیٹ میں نجی خریداروں کو درپیش مالی لیکویڈیٹی کے مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا، جبکہ نجی خریداروں کے لیے گندم کی خریداری کی فنانسنگ کے ممکنہ انتظامات بھی زیر غور آئے۔ اجلاس میں گندم ذخیرہ کرنے سے متعلق قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا، جبکہ مالی سال 26-2025 میں درپیش چیلنجز کی روشنی میں انسداد ذخیرہ اندوزی قوانین میں مناسب ترامیم پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی گندم سے متعلق پالیسی اقدامات اور سفارشات پر اپنی رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے گی اور اس حوالے سے سیکریٹریل معاونت وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق فراہم کرے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے