پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
کویت سٹی: کویت کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ڈلیوری کمپنیوں اور ان کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دو ماہ کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ پیر کو ٹریفک اینڈ آپریشنز سیکٹر کے سربراہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران دیا گیا، جس میں ڈلیوری کمپنیوں کے نمائندگان، ڈائریکٹر جنرل جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ برگیڈیئر جنرل راشد حمود ہاجری اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈلیوری ڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو 2 ماہ کے لئے تحویل میں لے لیا جائے گا۔
کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں اور ان کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں تاکہ سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
فیلڈ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، اور اب سڑکوں پر ڈلیوری ڈرائیوروں کی نگرانی کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔
کویت میں فوڈ ڈلیوری کے نئے قوانین نافذ
حکام کے مطابق اس قدم کا مقصد سڑکوں پر حادثات کی روک تھام، شہریوں اور ڈرائیوروں کی جان و مال کی حفاظت، اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
