کیا 2026 کے اختتام سے قبل دنیا ختم ہو جائے گی؟ 66 سال پرانی پیشگوئی نے سنسنی پھیلادی
پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ
مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ’وائڈ بال‘ نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔
بھارتی کھلاڑیوں نے آخری اوور میں امپائر کے وائڈ بال دینے پر فیلڈ پر احتجاج کیا جس کے سبب امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
امپائر پر دباؤ ڈالنے اور فیصلہ تبدیل کروانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
شائقین کرکٹ نے ایکس پر لکھا کہ بھارت نے شکست دیکھ کر چیٹنگ کی ہے۔
واضح رہے کہ جاپان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی۔
بارش سے متاثرہ میچ 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
India bullied the umpire into overturning the wide decision. Japan were robbed here. World champion India with top team won against #Japan by pressurising Umpires. https://t.co/4eGuOLzCyk — Abu Zaid Sarooji (@Sarooji_) September 22, 2026
India bullied the umpire into overturning the wide decision. Japan were robbed here.
World champion India with top team won against #Japan by pressurising Umpires. https://t.co/4eGuOLzCyk
— Abu Zaid Sarooji (@Sarooji_) September 22, 2026
بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی جاپانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا۔ بھارتی ٹیم پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں4 وکٹ پر صرف 32 رنز بناسکی۔
بھارتی کپتان شریاس ایئر نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سنجو سیمسن نے 9 جب کہ ایشان کشن نے 3 اور تلک ورما نے ایک رن بنایا، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
جاپان کی جانب سے چارلی ہاراہنزے نمایاں بولر رہے، انہوں نے 2 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ ابراہیم تاکاہاشی اور بینجمن ایتوڈیوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں جاپانی ٹیم 2 رنز پہلے ہمت ہارگئی، جاپانی ٹیم 3 وکٹ پر 30 رنز بناسکی اور 2 رنز سے میچ ہار گئی۔
