آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
کراچی: میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2026 میں جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق جیوینائل کارڈ نہ ہونے پر بھی امیدوار ایم ڈی کیٹ میں شرکت کر سکیں گے، سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی ہدایت پر شرط میں نرمی کی گئی جس کی منظوری ایم ڈی کیٹ کمیٹی نے دی۔
جیوینائل کارڈ نہ رکھنے والے امیدواروں کو اصل تصویر والی مارک شیٹ ساتھ لانے کے ہدایت کر دی گئی۔ میٹرک یا انٹرمیڈیٹ کی اصل تصویر والی مارک شیٹ قابل قبول ہوگی، ٹیسٹ مرکز پر امیدواروں کی شناخت کیلیے اصل مارک شیٹ کی جانچ کی جائے گی۔
پریس ریلیز کے مطابق امیدواروں کی سہولت کیلیے جیوینائل کارڈ کی لازمی شرط ختم کی گئی، سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کے تحت ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان کل منعقد ہوگا۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
