• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 8:47 شام
  • پاکستان

صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشت گردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کوہاٹ کا دورہ کیا اور اسپتال کا دورہ کرکے پولیس لائنز دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

سہیل آفریدی نے کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہدا کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا نے 2004 سے اب تک دہشت گردی کےخلاف بےشمارقربانیاں دیں، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے باعث 80 ہزار قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حکومت میں خیبر پختونخوا میں امن دیکھا۔

• کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا

• کوہاٹ: پولیس لائنز میں آپریشن مکمل، آخری 2 خودکش بمبار بھی ہلاک

انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے معاشی حالات خراب ہوگئے ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے اور مزید بڑھتی جارہی ہے، دہشت گردی میں اضافے کی ایک وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے، بند کمروں میں بیٹھ کر فیصلے کرنے والی پالیسی کارآمد اور مؤثر نہیں ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ موجودہ پالیسی دیرپا امن کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو رہی، ہماری پالیسی پی ٹی آئی کےفائدے کےلیے نہیں، کےپی اورملک کےفائدےکےلیےہے، ہماری پالیسی پر عمل کیا جائے تو 100 دن میں امن لا سکتے ہیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پالیسی پر عمل کون کرےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ پی ٹی آئی کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں، ایک صوبے کا وزیراعلیٰ دوسرے صوبے جاتا ہے تو اس کےساتھ کیا رویہ اختیارکیاجاتا ہے، وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے میں احتجاج سے روکا جاتا ہے، وفاقی ادارے پی ٹی آئی کو ختم کرنے میں لگے ہوئےہیں۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ہمیں دہشت گرد کہاجاتا ہے اور کہا جاتا ہے بھارت سے خطرہ نہیں، بھارت سے خطرہ نہیں تو تین صوبوں سے خطرہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے عوام اور پولیس کو اپنے لیے خود کھڑا ہونا ہوگا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں اور ان کے ساتھ رہوں گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں پرانی پولیس لائنز کی مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں 16 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید ہوئے تھے، واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت

پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان

جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا

ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں: طلال چوہدری

کراچی: شاہ لطیف میں بچی سے نازیبا حرکت کرنیوالا شخص گرفتار

سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: گھر میں کھڑی موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا، 2 افراد جاں بحق

تازہ ترین

• 24 منٹ پہلے خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام

• 32 منٹ پہلے وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری

• 2 گھنٹے پہلے آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد

آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد

• 2 گھنٹے پہلے ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی

• 2 گھنٹے پہلے ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی

ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی

• 2 گھنٹے پہلے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے

• 4 گھنٹے پہلے حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے