اسلام آباد: وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہےکہ کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نےکیا، افغان وزارت خارجہ کی جانب سےکوہاٹ حملےکی مذمت کافی نہیں، افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا۔
وزارت اطلاعات نےکوہاٹ میں دہشت گردی کے واقعےکی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال پر شدید تشویش ہے، دہشت گردی کا کوئی مذہب یا جواز نہیں، افغان طالبان کے ترجمان کی پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی قابل مذمت ہے۔
• کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری نکلا
• کوہاٹ: پولیس لائنز میں آپریشن مکمل، آخری 2 خودکش بمبار بھی ہلاک
وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں پاکستان کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، افغان طالبان ذمہ داری سے بھاگنےکے بجائے دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، پاکستان پر الزام تراشی کے بجائے افغان طالبان دہشت گرد نیٹ ورکس کا خاتمہ کریں، افغان عبوری حکومت دوحہ معاہدے کے تحت انسداد دہشت گردی کی ذمہ داریاں پوری کرے۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے کوہاٹ حملےکی مذمت کافی نہیں،افغان حکومت کو زبانی ہمدردی ٹھوس اور قابل تصدیق کارروائیوں میں بدلنا ہوگا، ہم مذاکرات کے نام پر اپنے عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
وزارت اطلاعات نے مزیدکہا ہےکہ پاکستان عوام اورخودمختاری کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت ہر ضروری قدم اٹھائےگا، پاکستان دہشت گردی کے خطرات کو ہر جگہ سے ختم کرنے کا مکمل عزم اور صلاحیت رکھتا ہے، عالمی برادری افغان طالبان پر دباؤ ڈالےکہ وہ اس خطرے کے پورے خطے میں پھیلنے سے قبل فیصلہ کن کارروائی کریں۔
خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام
وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی
نئے صوبے بننے پر کوئی قتل و غارت نہیں ہوگا، اگر فسادات ہونے ہوتے تو ہوچکے ہوتے: مصطفیٰ کمال
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی پختونخوا کی پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت
پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، توقع ہے سعودی عرب اہم کردار ادا کرے گا: افغان طالبان
جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں: طلال چوہدری
کراچی: شاہ لطیف میں بچی سے نازیبا حرکت کرنیوالا شخص گرفتار
سکیورٹی فورسز کی پنجگور اور چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
تازہ ترین
• 2 منٹ پہلے کوہاٹ حملہ افغانستان میں جڑیں رکھنے والے بدترین خوارج نےکیا،صرف مذمت کافی نہیں افغان حکومت ٹھوس کارروائی کرے: وزارت اطلاعات
• 1 گھنٹے پہلے آئیے امن سے رہیں ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑےگا، پیوٹن کا یورپی رہنماؤں کو پیغام
آئیے امن سے رہیں ورنہ ہمیں بھی جواب دینے پر مجبور ہونا پڑےگا، پیوٹن کا یورپی رہنماؤں کو پیغام
• 2 گھنٹے پہلے خیبر پختونخوا میں بڑھتی دہشتگردی کی وجہ ناکام خارجہ پالیسی ہے: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الزام
• 3 گھنٹے پہلے وزیراعظم کو کہہ رہا ہوں میری باتیں سُنیں لیکن وہ بہت مصروف ہیں، وفاقی وزیر سرمایہ کاری
• 4 گھنٹے پہلے آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد
آل پاکستان ایڈیبل آئل ٹینکراونرزایسوسی ایشن پرخوردنی تیل وگھی کی ترسیل کیلئے کرایے بڑھانے کا الزام ثابت، 6 کروڑ جرمانہ عائد
• 4 گھنٹے پہلے ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی
ایشیاکپ کی دونوں ٹرافیاں پاکستان میں ہیں اورکہیں نہیں جارہیں، بھارت کی ٹرافیاں جلد حاصل کرنےکی امیددم توڑگئی
• 4 گھنٹے پہلے ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی
ملک میں سونےکی قدر میں کمی، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 236 روپے ہوگئی
• 4 گھنٹے پہلے معروف اداکار، اسٹیج آرٹسٹ و کامیڈین آصف اقبال انتقال کر گئے
