• ستمبر 19, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 19, 2026 11:18 شام
  • پاکستان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات کا پانچواں دور منصورہ میں ہوا، لانگ مارچ ہر صورت کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے سمیت دیگر مطالبات پر مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا جبکہ حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لانگ مارچ مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

ہفتہ کی شام جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ہونیوالے مذاکرات میں حکومتی وفد میں وفاقی وزیر احسن اقبال، سینیٹر رانا ثنااللہ اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق شریک ہوئے جبکہ جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امیر لیاقت بلوچ، قائم مقام سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، معاون خصوصی عمیر ادریس، امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری اور سیکرٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی شامل تھے۔

حکومتی وفد نے مذاکرات کے دوران سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے جماعت اسلامی سے لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

پیٹرولیم لیوی ہر صورت ختم کرنی پڑے گی، کل سے لانگ مارچ شروع کر رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی

حکومت نے ایک ٹوکن پر 5 لیٹر پیٹرول کی حد ختم کردی

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نوٹی فکیشن جاری

حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو جلد غیر معمولی ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ حکومتی وفد نے مذاکرات میں کہا کہ حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کا سامنا ہے اور آئی ایم ایف کا وفد بھی جلد پاکستان آنے والا ہے۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک لانگ مارچ لازم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مطالبات پر عملی اقدامات کرے، بصورت دیگر احتجاج اور لانگ مارچ ضرور کیا جائے گا۔

لیاقت بلوچ کے مطابق پروگرام کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی قیادت میں ’’سپر لانگ مارچ‘‘ کل کراچی سے شروع ہوگا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے