• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 3:36 شام
  • پاکستان

چھاپے کے دوران گھر سے 19 لاکھ روپے برآمد ، باقی رقم سے پلاٹ خریدے گئے، ایف آئی اے

افغانوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ لینے والا اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہریوں کے منسوخ شدہ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش کے الزام میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے 12 کروڑ روپے وصول کیے۔

سی ٹی ڈبلیو نے ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر بھی چھاپا مارا۔ ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران گھر سے 19 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے باقی رقم سے حویلیاں اور جی 15 میں پلاٹ خریدے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی جانب سے خریدے گئے پلاٹوں کی دستاویزات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے مطابق ملزم نے 51 افغان شہریوں کے شناختی کارڈ بحال کرنے کے لیے پیسے وصول کیے تھے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے