• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 4:18 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

کراچی (30 ستمبر 2026): آئی سی سی ورلڈ کپ آئندہ برس کھیلا جائے گا ایونٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں ہوں گے یا الگ الگ۔

میدان کرکٹ کا ہو یا کسی اور کھیل کا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت جب میدان میں اترتے ہیں تو پھر کھیل کھیل نہیں بلکہ جنگ بن جاتا ہے، جہاں جوش، جذبے اور جنون کے ذریعے ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

خاص طور پر کرکٹ میں تو اپنی روایتی دشمنی کے سبب جو میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو، اس کو اب پاک بھارت ٹاکرا کہا جاتا ہے۔

شائقین کا جوش وخروش دیکھتے ہوئے اور آمدنی کے پیش نظر آئی سی سی کی کوشش ہوتی ہے کہ دونوں ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں رکھا جائے تاکہ کم سے کم ایک بار تو دونوں کے درمیان میدان میں مقابلہ ہو سکے اور یہ پریکٹس کئی دہائیوں سے جاری ہے۔

تاہم حالیہ ڈیڑھ دو برسوں میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے اور بھارتی ہٹ دھرمی کے جواب میں پاکستان کا بھی بھارت کی سر زمین پر کھیلنے سے انکار کے بعد کشیدگی عروج پر ہے۔

اس صورتحال کے باعث شائقین یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا پاکستان اور بھارت اگلے برس کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ میں حسب سابق ایک ہی گروپ میں ہوں گی یا پھر الگ الگ گروپوں میں۔

اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حسب سابق آنے والے میگا ایونٹ میں بھی دونوں روایتی حریف ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہوں گی تاکہ شائقین کو کم از کم ایک بار دونوں کا مقابلہ دیکھنے کو ملے اور آئی سی سی کا خزانہ بھی بھر سکے۔

کسی بھی کرکٹ ایونٹ کا سب سے ہائی لائٹ میچ پاکستان اور بھارت کا ہوتا ہے۔ پورے ٹورنامنٹ کی آمدنی ایک طرف اور اس ایک بڑے میچ کی آمدنی ٹورنامنٹ پر بازی لے جاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی کوشش ہوتی ہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیموں کے درمیان زیادہ سے زیادہ میچز کا انعقاد ہو سکے۔

اگرچہ آئی سی سی ایونٹس کی تاریخ میں سوائے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان اب تک انڈیا کو نہیں ہرا سکا ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی رقابت کے باعث یکطرفہ میچ بھی کسی ایونٹ کا سب سے ہائی ریٹڈ میچ ہوتا ہے اور اسی لیے براڈ کاسٹرز کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاؤن میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گی۔

ورلڈ کپ 2027 آئندہ برس 2 اکتوبر سے 21 نومبر تک تین ممالک جنوبی افریقہ، زمبابوے اور کینیا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 02 اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک جنوبی افریقہ، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔

یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے