• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 3:36 شام
  • پاکستان

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں

راولپنڈی سے کراچی جانے والی 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس کھاریاں کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہونے سے ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو کھاریاں کے قریب حادثہ پیش آیا، جہاں 46 ڈاؤن پاکستان ایکسپریس ڈریل ہو گئی۔

حادثے کے باعث مین لائن بلاک ہوگئی، جس سے ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلیف ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئیں، جو متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی بحالی کا کام کریں گی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرین آپریشن معمول کے مطابق شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے