24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد
لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی
اسلام آباد (20 ستمبر 2026): وزارت صحت کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں پولی کلینک اسپتال تا حکم ثانی ہائی الرٹ رکھنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پولی کلینک میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلیے خصوصی ڈیوٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جب کہ پولی کلینک کے ڈاکٹر تنویر افسر کو ایمرجنسی صورتحال کیلیے فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
پولی کلینک کے بلڈ بینک میں 100 بیگ خون کا ذخیرہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایمبولینسز کو ہمہ فعال اور تیار رکھنے، ادویات اور طبی سامان کا وافر ذخیرہ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مراسلے کے مطابق پولی کلینک کا شعبہ ایمرجنسی تا حکم ثانی ہائی الرٹ رہے گا اور اس میں مرد و خواتین کیلیے 20 بیڈز مختص رہیں گے۔ ایمرجنسی میں آکسیجن گیس کا وافر ذخیرہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولی کلینک آفیسر وارڈ میں ہنگامی صورتحال کیلیے دو کمرے مختص کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ لیوی کے خاتمے کے لیے آج سے جماعت اسلامی نے کراچی سے اسلام آباد ٹرین مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ کسان اتحاد نے 25 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ پی ٹی آئی نے بھی 27 مارچ کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہوا ہے۔
لانگ مارچ، دھرنوں سے ملکی معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا، وزیر خزانہ
