• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 2:30 شام
  • پاکستان

بلیک ہول کے بارے میں میں آپ نے کافی کچھ سنا یا پڑھا ہوگا مگر اس کائناتی اسرار کے بارے میں کافی کچھ اب بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مگر اب سائنسدانوں نے بلیک ہول کے ایک معمے کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک نئی تحقیق میں بلیک ہول کی 'ڈکار' کے راز کو حل کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔

بنیادی طور پر اس سے مراد بلیک ہول کی جانب سے ستاروں کو ہضم کرنے کے دوران خارج کی جانے والی توانائی ہے جس کے دوران مادوں کو بلیک ہولز کی جانب سے خلا میں بہت زیادہ دور تک پھینکا جاتا ہے۔

بلیک ہولز ایسے کائناتی جسم ہیں جو بہت زیادہ موٹے ہوتے ہیں اور ان کی کشش ثقل روشنی اور مادے کے باہر نکلنے کے حوالے سے بہت زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔

بلیک ہولز کی سرحد کو ایونٹ ہورائزن کہا جاتا ہے جہاں سے باہر نکلنے کے لیے روشنی کی رفتار سے زیادہ سے سفر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر آسٹریلیا کی کرٹین یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ آپ کو بلیک ہول کے بہت زیادہ قریب جانا ہوتا ہے تاکہ ایونٹ ہورائزن میں داخل ہوسکیں اور وہاں پہنچنے پر ستارے تباہ ہو جاتے ہیں۔

سائنسدانوں کی جانب سے کئی بار بلیک ہولز کے قریب پہنچنے پر ستاروں کی تباہی کا مشاہدہ کیا ہے جس کے لیے اسپیگیٹی فیکیشن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ انتہائی کشش ثقل کی وجہ سے کسی جسم کا کھنچ کر لمبی لکیر یا اسپیگیٹی کی طرح پتلا ہو جانا۔

اسپیگیٹی فیکیشن کے بعد بلیک ہول بتدریج ستاروں کو نگل لیتا ہے، جس کے بعد دیگر مادے واپس خلا میں ایک فوارے کی طرح خارج ہوتے ہیں۔

محققین کے مطابق آپ ایسا کہہ سکتے ہیں کہ یہ بلیک ہول کی جانب سے لی جانے والی ڈکار ہے۔

مگر تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ایسا 2 مختلف مراحل کے دوران ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اس سے پہلے یہ عمل ایک اسرار تھا کیونکہ کئی بار مادوں کا اخراج 2 مراحل میں کبھی ایک سال کے درمیان ہوتا ہے جبکہ کئی بار 3 یا 5 سال بعد ایسا ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ریڈیو ٹیلی اسکوپس کو استعمال کرکے بلیک ہول سے مادوں کے اخراج کے 20 ایونٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ بہت بڑے بلیک ہولز ستاروں کو ہضم کرنے کے بعد مادوں کو 2 مختلف مراحل میں خارج کرتے ہیں۔

پہلی بار ایسا اس وقت ہوتا ہے جب بلیک ہول ستارے کو تیزی سے نگل رہے ہوتے ہیں اور دوسری بار سیکڑوں یا ہزاروں دن بعد ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر آسٹرونومی میں شائع ہوئے۔

بلیک ہول ہے کیا؟

خیال رہے کہ کائنات کے اسراروں میں سے ایک اسرار بلیک ہول بھی ہے جسے جاننے اور سمجھنے کے لیے سائنسدان تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔

بلیک ہول کائنات کا وہ اسرار ہے جسے کئی نام دیے گئے ہیں، کبھی اسے ایک کائنات سے دوسری کائنات میں جانے کا راستہ کہا جاتا ہے تو کبھی موت کا گڑھا۔

کوئی بھی ستارہ بلیک ہول اس وقت بنتا ہے جب اس کے تمام مادے کو چھوٹی جگہ میں قید کردیا جائے۔ اگر ہم اپنے سورج کو ایک ٹینس بال جتنی جگہ میں مقید کردیں تو یہ بلیک ہول میں تبدیل ہوجائے گا۔

چاند پر 2 فٹبال میدانوں جتنا بڑا گڑھا دریافت

مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے امریکی فوج چین کیخلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

ایک آسان سیٹنگ سے آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری لائف بہتر بنا سکتے ہیں

وہ نیا فون جسے خریدنے کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں

ٹک ٹاک میں چند نئے فیچرز کا اضافہ

’اے آئی کے انسانیت کیلئے خطرے کو سنجیدگی سے لیں‘، اے آئی چیٹ بوٹس نے خبردار کردیا

واٹس ایپ نے صارفین کا بڑا درد سر ختم کر دیا

اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف

میٹا نے صارفین کیلئے ایک نئی سبسکرپشن سروس میٹا ون متعارف کرا دی

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا نیا گھر آپ کو دنگ کر دے گا

چین میں 500 ڈگری شدت والی آگ میں گھس کر انسانوں کو بچانے والےفائرفائٹنگ روبوٹ کاکامیاب تجربہ

خلا میں الٹرا ساؤنڈ کیسے کیا جاتا ہے؟ خلاباز انیل مینن کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

• 6 منٹ پہلے سائنسدانوں نے بلیک ہولز کے ایک بڑے اسرار کو حل کرلیا

• 32 منٹ پہلے جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز، لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا کراچی سے آغاز، لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

• 1 گھنٹے پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ، مختلف ٹیسٹ کیے گئے

• 2 گھنٹے پہلے احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے کا نقصان ہوگا: وزیر خزانہ

• 2 گھنٹے پہلے حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

• 2 گھنٹے پہلے اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا

اسلام آباد: جعلی سرکاری مہروں اور پوسٹل اسٹیکرز کے ذریعے کاغذات کی تصدیق کا نیٹ ورک پکڑا گیا

• 2 گھنٹے پہلے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

• 3 گھنٹے پہلے غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری، صیہونی فورسز کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کی تعداد 74 ہزار ہوگئی

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے