احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا
ناسک: بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع ناسک میں آوارہ کتوں کے بڑھتے مسئلے کے خلاف مظاہرین نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے دفتر میں ہی کتے چھوڑ دیے۔
نپھاڑ میں مظاہرین نگر پنچایت کے چیف آفیسر دھیرج بھامرے کے دفتر پہنچے، جہاں یوا سینا کے ضلعی سربراہ وکرم راندھوے نے ایک بوری سے کتے نکال کر افسر کی میز کے قریب چھوڑ دیے۔
مظاہرین نے بعد ازاں چیف آفیسر کو نوٹوں کی مالا پہنانے کی بھی کوشش کی۔ احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد واقعہ توجہ کا مرکز بن گیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نپھاڑ میں آوارہ کتوں کی تعداد بڑھنے سے بچوں، خواتین، بزرگوں اور موٹر سائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں۔
بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے pic.twitter.com/FwnQ2oxG8v — Ali Tanoli (@alitanoli889) September 18, 2026
بھارت میں آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینے پر انوکھا اقدام، انتظامیہ کے دفتر میں آوارہ کتے چھوڑ دیے گئے pic.twitter.com/FwnQ2oxG8v
مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ مسئلے کی سنگینی کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس پر احتجاجاً یہ منفرد طریقہ اختیار کیا گیا۔
