• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 11:35 صبح
  • پاکستان

فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں

فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے ایک مزدور کو زخمی کر دیا۔

فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔

سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

فتنۃ الہندوستان کی جناب سے ایک بار پھر عام بلوچ عوام پر حملہ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش تھی۔ بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے