• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:30 شام
  • پاکستان

اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں، نوٹیفکیشن

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافہ کردیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے حکومت کے پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 7 قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹییفکیشن میں کہا گیا کہ اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔

اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 91 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے فی لیٹر نئی قیمت 395 روپے 85 پیسے مقرر کی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے اور پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 394 روپے 83 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق 7 اکتوبر 2026 کے لیے ہوگا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے