• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 11:02 شام
  • پاکستان

پولیس کے مطابق پیٹرولینگ افسران نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو مجموعی طور پر 113 چالان سامنے آئے

لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر پولیس کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے والٹن روڈ پر ای چالان میں سنچری مکمل کرنے والی موٹرسائیکل پکڑ لی۔

ڈی ایس پی ٹریفک اشفاق احمد کے مطابق مذکورہ موٹرسائیکل سوار نے 89 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی اور 24 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا اور موٹرسائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا گیا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے کے تحت پیٹرولنگ افسران غلام عربی اور تنویر نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو مجموعی طور پر 113 چالان سامنے آئے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق منظم ٹریفک کے حصول کے لیے ای چالان اور ڈیجیٹل چالان کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، ای چالان کے نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلے بھی ارسال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں لہٰذا شہری ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے