کمیشن کی تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہلخانہ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت
میر رضا کی موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے تفیشی افسر کے بیان سے قبل وقوعہ کے دورے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ کمیشن نے تفتیشی افسر ڈی ایس پی سراج لاشاری اور میر رضا کے اہلخانہ کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے مطابق جائے وقوعہ کا جائزہ کمیشن کی رپورٹ میں سفارشات مرتب کرنے میں اہم ثابت ہوگا، ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی نمائندے کاشف کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔
میر رضا کیس کی تحقیقات؛ حکومت سندھ نے انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع کردی
میر رضا کیس؛ قتل کی ممکنہ وجہ کرپٹو ٹریڈنگ، شہریوں کی کمیشن سے تحقیقات کی درخواست
میر رضا کیس: اہلخانہ کے سینیئر پولیس افسران سے تحریری سوالات کمیشن کو جمع
کمیشن نے کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے صحافیوں سے 6 اکتوبر کو بریفنگ طلب کرلی۔
کمیشن کے مطابق کیس میں مشکوک گاڑیوں کے حوالے سے تحقیقاتی صحافیوں نے شاندار کام کیا ہے، پولیس نے اس نکتے پر بہت کم کام کیا ہے۔
