دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟
ریاض: سعودی عرب میں وزارت داخلہ کے تحت جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ، نیشنل سینٹر فار فالکنز کے تعاون نے ریاض میں انٹرنیشنل فالکنر اینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن 2026 کے موقع پر خصوصی امیگریشن مہر کا اجراء کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ اور الشرقیہ ریجن میں بارڈر کراسنگ کے ذریعے مملکت میں داخل ہونے والے مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر لگائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق خصوصی مہر کا مقصد وزیٹرز کے تجربے کو بہتر بنانا اور ایگزیبشن کا اہمیت کو اجاگر کرنا ہے جو مملکت کے نمایاں ایونٹس میں سے ایک ہے۔
رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل فالکنر اینڈ ہنٹنگ ایگزیبشن 10 اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع ملہم کے انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبشن سینٹر میں جاری رہے گی۔
ایگزیبشن ایک ہزار 97 مربع میٹر رقبے پر منعقد کی جا رہی ہے۔ 20 ملکوں کے 254 نمائش کنندگان اور برانڈز شریک ہوں گے، دس روزہ انٹرنیشنل ایونٹ میں باز اور شکار کے ساتھ سفاری، مہم جوئی، تفریحی اور کاروباری سرگرمیاں شامل ہیں۔
ایونٹ میں مستقبل کے فالکنرز، شلایل میوزیم، سفاری، سمندری شکار، فور وہیل ڈرائیو، تیراندازی، شوٹنگ، ہائیکنگ اور مختلف پہاڑی سرگرمیوں سمیت متعدد پروگرام شامل ہیں۔
سعودی عرب سے 9 ہزار 992 تارکین وطن ڈی پورٹ
واضح رہے کہ سال 2025 میں ہونے والے ایونٹ میں سات لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئے تھے جبکہ 47 ممالک کے 1400 سے زائد نمائش کنندگان اور برانڈز شریک ہوئے۔ 9 کروڑ دس لاکھ ریال سے زیادہ کی خریداری کی گئی تھی۔
