• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 5:17 شام
  • پاکستان

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

کراچی (20 ستمبر 2026): میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کا آج ملک بھر میں انعقاد ہوا جس کے نتائج سے متعلق اہم خبر جانیے۔

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی۔ تین گھنٹے تک جاری رہنے والے ٹیسٹ کے بعد اب امیدوار نتائج کے منتظر ہیں۔

ایم ڈی کیٹ کی جانب سے سوالیہ پرچہ اور جوابی کلید (Answer Key) پی ڈی ایف اپ لوڈ کی جائے گی، جس کو ڈاؤن لوڈ کر کے امیدوار اپنے ممکنہ نتیجہ دیکھ سکیں گے۔

اس کے ذریعے طلبہ امتحان میں دیے گئے اپنے جوابات اور آنسر کی میں دیے گئے درست جوابات کا موازنہ کر کے اپنے ممکنہ نمبروں (نتائج) کا اندازہ کر سکیں گے۔

MDCAT 2026 کا پرچہ کیسا تھا؟

MDCAT 2026 کا انعقاد سخت حفاظتی انتظامات کے تحت کیا گیا، جس میں ہر صوبے کے لیے الگ الگ سوالیہ پرچے تیار کیے گئے تھے اور سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر صوبے کے لیے کم از کم دو مختلف ورژنز (نمونے) فراہم کیے گئے تھے۔

تاہم ہر صوبے کے لیے MDCAT انگریزی زبان میں لیا جانے والا ایک تحریری (پیپر بیسڈ) امتحان تھا، جو 180 کثیر الانتخابی سوالات (MCQs) پر مشتمل تھا۔ پی ایم ڈی سی (PMDC) کے شائع کردہ طریقہ کار کے مطابق، پرچے کو پانچ حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

اس میں بائیولوجی کے مضمون میں سب سے زیادہ 81 سوالات تھے۔ اس کے بعد کیمسٹری میں 45، فزکس میں 36، انگریزی اور Logical Reasoning (منطقی اسباب) کے مضامین میں 9، 9 سوالات شامل تھے۔

MDCAT: کتنے فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ پاس ہوں گے؟

پی ایم ڈی سی کی جانب سے ایم بی بی ایس کے لیے مقرر کردہ کم از کم اہلیت کا معیار کم از کم 55 فیصد جب کہ بی ڈی ایس کے لیے 50 فیصد ہے۔ اس میں کوئی منفی نمبرنگ (نیگیٹو مارکنگ) لاگو نہیں کی گئی ہے، اس لیے غلط جوابات کی صورت میں نمبروں کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی کے طریقہ کار میں سوالات کی مشکل کی سطح کا تناسب بھی مقرر کیا گیا تھا: 15 فیصد آسان، 70 فیصد درمیانے درجے کے اور 15 فیصد مشکل سوالات۔

جوابی کلید امیدواروں کو اپنی کارکردگی کا اندازہ لگانے میں مدد دے سکتی ہے، لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتیجہ ہی داخلے کے آئندہ عمل کی بنیاد ہوگا۔ کیونکہ امتحان کے نتائج سے متعلق معاملات کا انتظام متعلقہ یونیورسٹی کرتی ہے۔

جو امیدوار رجسٹریشن، نصاب یا امتحان کے طریقہ کار کے بارے میں وضاحت چاہتے ہیں وہ PMDC سے [email protected] پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ: شدید گرمی کے باعث طلبہ کی حالت خراب، وی سی آئی بی اے سکھر بھی اچانک بے ہوش

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے